ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور کے کولور میں برسات کی وجہ سے پہاڑی کھسک گئی ۔ گھر پر ملبہ گرنے سے خاتون ہلاک

کنداپور کے کولور میں برسات کی وجہ سے پہاڑی کھسک گئی ۔ گھر پر ملبہ گرنے سے خاتون ہلاک

Thu, 04 Jul 2024 20:08:38    S.O. News Service

کنداپور ، 4 / جولائی (ایس او نیوز) کولور کے دالی علاقے میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے پہاڑی کا حصہ کھسک کر وشوا ناتھ اڈیگا نامی شخص کے گھر پر گر پڑا اور ملبے میں دبنے کی وجہ سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ آج شام 4 بجے پیش آیا ۔ فوت ہونے والی خاتون کا نام امبا (45 سال) ہے جو کہ کوڈوبی سماج سے تعلق رکھتی تھی اور ہلّیبیرے کی رہنے والی تھی ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ جس وقت امبا نامی خاتون وشواناتھ کے گھر کے پچھلے حصے میں برتن مانجھ رہی تھی اس وقت پہاڑی کا حصہ ڈھلک کر نیچے آ گیا اور امبا اس کی زد میں آ گئی ۔ گھر کے پچھلے حصے کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
    
مہلوک امبا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کنداپور سرکاری اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔ کولور پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر لیا ہے ۔ 


Share: